دیر: سرحد پار سے پاکستانی چوکی پر حملہ، ایک اہکار شہید، 3زخمی

July 19, 2018

خیبر پختونخوا کے ضلع دیر سے متصل پاک افغان سرحدی علاقے میں قائم پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

دیر سے سما کے نمائندہ زاہد جان کے مطابق افغانستان کی طرف سے دہشت گردوں نے سرحدی علاقے سنگلائی نصرت درہ میں پناکوٹ چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس میں ابتدائی طور پر ایک اہلکار کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔

حملے کی طلاع ملنے پر دیر کے مقامی لوگ بھی سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔