Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

لاہور میں پی ٹی آئی کا انتخابی دفتر مسمار

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 18, 2018 | Last Updated: 4 years ago

زرمينہ خان کي رپورٹ

لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ايل ڈی اے نے تحريک انصاف کا انتخابی دفتر مسمار کرديا، ياسمين راشد نے ايل ڈی اے کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کرديا۔

ويلنشياء ٹاؤن ميں پارٹی دفتر کيوں مسمار کيا، تحريک انصاف کے کارکن ايل ڈی اے کے اقدام پر سراپا احتجاج بن گئے۔

پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر ياسمين راشد بھی احتجاج ميں شامل ہوئيں اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا، ساتھ ہی عدالت جانے کا بھی اعلان کردیا۔

ويلنشياء ٹاؤن کا علاقہ لاہور کے حلقہ اين اے 135 ميں شامل ہے، جہاں سے پی ٹی آئی کے کرامت کھوکھر ميدان ميں ہيں۔ ايل ڈی اے کا مؤقف ہے کہ منظوری کے بغير تعمير کئے گئے حصے کو گرايا گيا، اس کا مقصد کسی سياسی جماعت کو ٹارگٹ کرنا نہيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube