نیپرا کی عوام سے 30 کروڑ بٹورنے کی تیاری

July 18, 2018

نیپرا نے بجلی صارفین کی جیبوں سے مزید 30 کروڑ روپے بٹورنے کی تیاری کرلی، سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی فیس کے نام پر عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جائے گا، فیس بجلی نرخوں میں شامل کرنے کی اجازت دیدی۔

بجلی صارفین پر 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی فیس بجلی صارفین سے بٹورنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق نیپرا نے سیکیورٹی فیس بجلی نرخوں میں شامل کرنے کی اجازت دے دی، ٹی وی فیس سرچارجز کے بعد سی پیک سیکیورٹی فیس بھی صارفین دیں گے۔

فیصلے کے مطابق ہر توانائی منصوبے میں سیکیورٹی پر سالانہ 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر خرچ کرنا لازم ہوگا، سیکیورٹی فیس کی مد میں بجلی صارفین پر سالانہ 30 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔