Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ایدھی فاؤنڈیشن نے20قیدیوں کےجرمانے ادا کر کے رہا کروادیئے

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Jul 17, 2018 | Last Updated: 2 years ago

کوئٹہ کی جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں میں 16افغان باشندے اور 4لوکل قیدی شامل ہیں، افغان قیدی غیر قانونی طو ر پر کو ئٹہ میں رہا ئش پذیر تھے 

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ جناب فیصل ایدھی نے ڈسٹرکٹ جیل ہدہ کوئٹہ میں قید 20قیدیوں کے جرمانے کی رقم ادا کر کے رہا کر وا دیا،ہیومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن قلات ڈویژن بلوچستان نے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں سزا کی مدت مکمل کرنے والے قیدیوں کی نشاندہی کی تھی،جرمانے کی رقم نا ہونے کی وجہ سے قیدی مز ید سزا بھگت رہے تھے،فیصل ایدھی نے,16افغانی قیدیوں کے جرمانے کے57ہزار روپے جمع کر وائے مزکورہ افغان قید ی غیر قانونی طو ر پر کو ئٹہ میں رہا ئش پذیر تھے،جبکہ دیگر 4افراد کے جرمانے کی 14ہزار رقم بھی ادا کی گئی دیگر 4قیدی چوری کے کیس میں سزا کا ٹ رہے تھے،اس موقعہ پر فیصل ایدھی نے قیدیوں کو سفری ٹکٹس کے ساتھ اخراجات کے لیے 2ہزار روپے بھی دیئے،جب کہ ڈی سی کی جانب سے ریلزننگ آرڈر کے بعد افغان قیدیوں کو افغان حکومت کے حوالے کیا جا ئے گا

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube