پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایک ڈاکٹر پراسرار طور جاں بحق ہوگیا جس کی لاش پولیس نے قبضے میں لے لی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موت کس وجہ سے ہوئی ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، تاہم ڈاکٹر کو قتل کیا گیا یا کوئی اور وجہ سے موت واقع ہوئی جلد پتہ چل جائے گا۔ ڈاکٹر کی موت کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
آنکھوں کے وارڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والا ڈاکٹر احسن لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ہاوس آفیسر ہاسٹل میں رہایش پزیر تھا۔