ہمیں بتایا گیا تھا کہ دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے مگر ایسا نہیں ہوا،بلاول بھٹو

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2018 | Last Updated: 3 years ago
Posted: Jul 16, 2018 | Last Updated: 3 years ago

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کوئٹہ پہنچ گئےجہان انھوں نے سراوان ہاؤس جا کر مستونگ سانحے میں شہید ہونے والے نوابزادہ سراج رئیسانی کی ان کے بڑے بھائی نواب اسلم رئیسانی سے تعزیت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا سانحہ مستونگ افسوسناک سانحہ ہے،الیکشن ہوں گے اور انہیں شفاف ہونا...

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کوئٹہ پہنچ گئےجہان انھوں نے سراوان ہاؤس جا کر مستونگ سانحے میں شہید ہونے والے نوابزادہ سراج رئیسانی کی ان کے بڑے بھائی نواب اسلم رئیسانی سے تعزیت کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا سانحہ مستونگ افسوسناک سانحہ ہے،الیکشن ہوں گے اور انہیں شفاف ہونا چاہیے، موجودہ صورتحال میں سیکورٹی اولین ترجیح ہونی چاہیے، حکومت اور انتظامیہ کو امن و امان کی صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ہمیں بتایا گیا کہ دہشتگردی کی کمڑ توڑ دی گئی ہے مگر ایسا نہیں ہوا، الیکشن خوف کے ماحول میں لڑا جارہاہے، ہماری جماعت سمیت سب کو شکایت ہے کہ انتخابی مہم چلانے کیلئے ماحول سازگار نہیں ہے، افغانستان اور عراق میں خراب حالات کے باوجود وہاں انتخابات ہوئے عوام دہشت گردوں کو 25 جولائی کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ لشکری رئیسانی کے مطالبہ کا علم نہیں لیکن ہمارے منشور میں ٹرتھ کمیشن کا قیام شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube