جہلم کےگاؤں تک رسائی کاواحد ذریعہ چئیرلفٹ ہے

July 15, 2018

اس ترقی یافتہ دورپر جلہم کےایک علاقے میں آمدورفت کےلیے صرف چئیرلفٹ کاذریعے موجود ہے۔

سماءکےمطابق جہلم کےعلاقےچلابیلہ کےچاروں اطراف پانی ہی پانی ہے۔ مقامی افراد71 سال سے چیئرلفٹ کے ذریعے آمدورفت بحال رکھے ہوئے ہیں۔دریائےجہلم پرکھلی چیئرلفٹ کا خطرناک سفرکسی بھی وقت حادثےکاسبب بن سکتاہے۔

لفٹ کےمالک نےبتاہاکہ ایک چکر کے 10 روپے لئے جاتےہیں اور صبح سے شام تک سروس مہیا کی جاتی ہے۔ تاہم جب چئیرلفٹ خراب ہویا پھر بجلی کی بندش ہوتوعلاقہ مکین گاؤں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔

جہلم کے اس علاقے میں پہنچنےکاکوئی دوسراراستہ نہیں ہے۔ لوگوں کواس مشکل سے نکالنےکاکسی کوکبھی خیال نہیں آیاہے۔حلقہ این اے چھیاسٹھ میں تین ہزار کی آبادی آج بھی ترقی کی راہ تک رہی ہے۔