Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

مستونگ دھماکہ،عالمی برادری کا اظہار مذمت

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2018 | Last Updated: 2 years ago

مستونگ دھماکے پر امريکا اور سعودی عرب ميں بھی تشويش کي لہر دوڑ گئی،واشنگٹن اور رياض سے مذمتی بيانات جاری کرديے گئے۔

امریکہ نے بلوچستان اور پختون خوا میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ یہ حملے پاکستانی عوام کو اُن کے جمہوری حقوق سے محروم کرنے کی بزدلانہ کوششیں ہیں،دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں جنوبی ایشیاء اور پاکستاني عوام کے ساتھ ہیں۔

ادھر سعودی دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے اعلامیے ميں کہا گيا کہ سعودی عرب انتہاء پسندی اور دہشتگردی کے خلاف مہم میں پاکستان کو اپنے تعاون اور یکجہتی کا ایک بار پھر یقین دلانا چاہتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube