ہارون بلور کی شہادت پر نواز شریف کی غلام احمد بلور سے اظہار تعزیت

July 12, 2018

سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج جمعرات کو سابق وزیر غلام احمد بلور سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور ان کے بھتیجے ہارون بلور کی المناک موت پر اظہار افسوس کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ بلور خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دس جولائی کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے میں کے پی کے حلقہ اٹھتر سے امیدوار ہارون بلور سمیت اکیس افراد جاں بحق اور62 زخمی ہوئے۔

ہارون بلور سینیئر اے این پی رہنما بشیر بلور کے صاحبزادے تھے جو خود بھی سال 2012 میں دہشتگردی کا نشانہ بنے تھے۔