ن لیگ نے کیپٹن صفدر کے بھائی کو این اے چودہ سے ٹکٹ جاری کردیا

July 12, 2018

photo source: Samaa/Atif Qayyum

احتساب عدالت کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزا اور گرفتاری کے بعد، پاکستان مسلم لیگ ن نے ان کے بڑے بھای سجاد احمد کو این اے چودہ سے ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

ریٹرنگ آفیسر نے این اے چودہ مانسہرہ سے کیپٹن صفدر کا نام ختم کرکے سجاد اعوان کو شیر کا نشان الاٹ کر دیا ہے۔  اس سے پہلے وہ زاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے تھے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 33 سے علی محمد کو شیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

مانسہرہ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 33 سے بھی کیپٹن صفدر امیدوار تھے۔