بجلی کی بندش،واقعہ کی مذمت،الیکشن نہیں سلیکشن

Samaa Web Desk
July 12, 2018

 مکران میں بجلی کی بندش، نگران وزیراعظم سے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا ٹیلیفون پر رابطہ

روزنامہ ایکسپریس کوئٹہ

نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک سے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان سے مکران کو ایران سے فراہم کی جانے والی بجلی کے تعطل سے پیدا ہونے والے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وفاقی حکومت ایران کی حکومت سے ایران سے مکران کو بجلی کی فراہمی میں پیدا ہونے والے تعطل کو فوری طور پر دور کرنے کے لئے رابطہ کرے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث مکران کے عوام بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں لہٰذا اس مسئلے کے فوری حل کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ وفاقی وزارت پانی اور بجلی کے حکام کومتعلقہ ایرانی حکام سے فوری طور پر رابطہ کرکے مسئلے کے حل کی ہدایت کی جائے گی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کا پشاور دھماکے پر اظہار افسوس و واقعہ کی مذمت

روزنامہ جبگ کوئٹہ

صدر بی اے پی جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پشاور میں خودکش حملہ جمہوری عمل اور جمہوریت پر حملہ ہے، پشاور حملہ پر امن جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوری سوچ سے دہشت گردی کو شکست دیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہارون بلور اور تمام شہید افراد کے اہل خانہ اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے عمومی حالات اور خصوصا انتخابی عمل میں قومی یکجہتی صبر و تحمل کا

مظاہرہ اشد ضروری ہے

الیکشن نہین سلیکشن کرنا ہے تو اتنا پیسہ ضائع کرنے کی کیا ضرورت،اختر مینگل

روزنامہ آزادی کوئٹہ

بی این پی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس بار دھاندلی ہرگز برادشت نہی کی جائے گی،اور کسی نے مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی تو نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں،وہ لسبیلہ کے شہر اوتھل میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینا ہر شخص کا جمہوری حق ہے مگر ماضی کی طرح ٹھپے لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بلوچ قوم اور بلوچستان کو صرف نیشنل پارٹی ہی بچا سکتاہے،ڈاکٹر مالک

روزنامہ انتخاب حب

سابق وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ نیشنل پارٹی ایک سوچ اور فکر کا نام ہے  اور یہ شہدا کی جماعت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ مکران میں بجلی کی طویل بندش کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،کچھ لوگ نیشنل پارتی کے رہنماوں پر حملے کر کے چاہتے ہیں کہ نیشنل پارٹی کی الیکشن مہم نہ چل سکے مگر ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ نیشنل پارٹی ایسےہتکھنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی۔