نواز شریف کی وطن واپسی، لاہور پولیس کا ٹریفک پلان

July 12, 2018

نوازشریف کی وطن واپسی پر شہر لاہور کی انتظامیہ نے ہنگامی حالات سے ںمٹنے کی تیاریاں کرلیں ۔

شہرکی مختلف شاہراہوں پر کنٹینرز کھڑے کردئیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا شہریوں کو کل جمعے کو بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

لاہور کی سڑکیں بند کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ شہرمیں جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کردئیے گئے ۔

لاہور پولیس کے ممکنہ پلان کے مطابق، شہر کے داخلی راستوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی ۔ ہنگامی حالات کے پیش نظر، شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے ۔

کنٹینروں کی پکڑ دھکڑ سے ان کے مالکان اور ڈرائیورز بھی پریشان ہیں ۔ کہتے ہیں انتظامیہ کو کنٹینرز میں پڑے قیمتی سامان کی بھی پرواہ نہیں ۔  کنٹینرز میں موجود قیمتی سامان خراب ہوسکتا ہے

ضلعی انتظامیہ نے ائیرپورٹ جانے والے مسافروں کے لئے پانچ مختلف مقامات سے شٹل سروس چلانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔