نوازشریف کا پرتباک استقبال کیلئے کارکنان ائیرپورٹ پہنچے ، شہباز شریف کی ہدایت

July 11, 2018

نوازشریف اور مریم نوازکی وطن واپسی پر مسلم لیگ ن نے استقبال کی حکمت عملی طے کرلی، شہبازشریف کی قیادت میں ریلی تین بجے لوہاری گیٹ سے نکلے گی۔

لیگی قائد کا پرتپاک استقبال ہوگا لندن سے ابوظہبی اور پھر لاہور آمد کارکن جوق در جوق ائیرپورٹ پہنچیں شہبازشریف نے ہدایت کردی۔

لیگی پلان کے مطابق شہبازشریف ، حمزہ شہباز اور دیگر رہنما ریلی کی صورت میں جمعہ کو تین بجے لوہاری گیٹ سے ائیرپورٹ روانہ ہونگے۔

مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کے استقبال کے لیے نکالی جانیوالی ریلی پرامن ہوگی ، حکومت کیجانب سے رکاوٹیں لگائی گئیں تو دما دم مست قلندر ہوگا ۔

چیئرمین ٹرانسپورٹ اونرزایسوسی ایشن کے مطابق لیگی کارکنوں کا راستہ روکنے کے لئے کنٹینرزقبضے میں لیے جارہے ہیں اور اب تک 50 کنٹینرزتحویل میں لیے جاچکے ہیں ۔