پہلے بھی کیسز کا سامنا کیا، آئندہ بھی کرینگے، آصف زرداری

July 11, 2018

آصف زرداری نے خود پر عائد تمام الزامات مسترد کر دیئے، کہتے ہیں حسین لوائی کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پہلے بھی کیسز کا سامنا کیا، اب بھی کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کرپشن اسکینڈل سے متعلق تمام الزامات مسترد کردیئے، بولے کہ بے نامی اکاؤنٹ یا 35 ارب کی کوئی کرپشن نہیں کی، یہ الیکشن کا وقت ہے احتساب کا نہیں، حسین لوائی کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وہ بولے کہ نوٹس ڈیڑھ کروڑ کا آیا، ڈھول 35 ارب کا بجایا گیا، پہلے بھی ایسے کیسز کا سامنا کیا اب بھی کروں گا، نواز شریف نے اپنا مقدمہ صحیح نہیں لڑا۔

واضح رہے کہ 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں سابق پیپلزپارٹی رہنماء اور سابق صدر آصف زرداری کا نام بھی سامنے آیا تھا جس پر ایف آئی اے نے آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو جواب دہی کیلئے طلب کیا تھا۔