قائد کے شہر ميں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو

July 11, 2018

 

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، پی آئی بی کالونی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر گاڑٰی میں بیٹھے شخص کو لوٹ لیا، دوسری طرف سی سی ٹی وی کی مدد سے رینجرز نے دو ڈاکو دھرلیے۔

قائد کے شہرمیں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوگیا پی آئی بی کالونی میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی، دو موٹر سائیکلوں پر الگ الگ بیٹھے ملزمان نے کام دکھایا، ایک ملزم نے کپڑے میں گن لپیٹ کر گاڑی میں بیٹھے شہری کو دکھائی، دوسرے ملزم نے گاڑی میں گھس کر لوٹ مار کی۔

ملزم نے شہری سے نقدی اور قیمتی اشیا چھینی اور چلتے بنے، دوسری جانب رینجرز نے طارق روڈ پر سپراسٹور میں لوٹ مارکرتے دکھائی دینے والے دو ڈاکو رینجرز نے دھرلیے۔

فاروق شاہ اور فیصل نے مزید نام اگلے تو چھ کارندوں کا پورا گروہ سولجربازار سے پکڑا گیا، ملزموں نے دو سو سے زائد ڈکیتیاں کرنے کا بھی اعتراف کرلیا۔