کیپٹن صفدر کا ضمانت کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ

Samaa Web Desk
July 11, 2018

Artwork: Obair Khan

کیپٹن (ر) صفدر نے ضمانت کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا، کل باضابطہ درخواست دائر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے ضمانت کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا، مسودہ تیار ہوگیا، کل عدالت میں باضابطہ درخواست دائر کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی علیحدہ درخواست بھی دائر کریں گے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، جسٹس عابد کل (جمعرات کو) سماعت کریں گے۔

لائرز فاؤنڈیشن نے اٹھارہویں ترمیم کے بعد نواز شریف فیملی کی سزا کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب آرڈیننس 18 ویں ترمیم کے بعد ختم ہوچکا، 2010ء کے بعد سے احتساب عدالتیں غیرقانونی ہیں، 6 جولائی کا احتساب عدالت کا فیصلہ بھی غیرآئینی ہے۔