سائیں سرکار کی نرالی تعلیمی ایمرجنسی

Samaa Web Desk
July 11, 2018

کیا تھر میں واقعی تبدیلی آگئی ہے؟ کیا یہاں اسکول بھی ہیں، اسپتال بھی ہیں؟ بنیادی ضرورت کی ہر وہ چیز جو آپ کیلئے ہونی چاہیے، تھر میں موجود ہے؟

آئیے آپ کو لیے چلتے ہیں تھر کے گاؤں صوبدار شاہ میں اور آپ کو دکھاتے ہیں کہ وہاں کا سرکاری اسکول کیسے چل رہا ہے۔

تھرکے گاؤں صوبدار شاہ کے بے مثال سرکاری اسکول میں پرائیوٹ ٹیچر پڑھاتا ہے۔

پانچ ہزار آبادی والے گاؤں کے لئے صرف ایک اسکول ہے۔ جہاں دو سو بچوں کے لئے صرف ایک کمرے کا اسکول ہے۔