نواز شریف کی سزا کیخلاف درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلیے منظور

July 11, 2018

Sheikh Faisal Rasheed

سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی احتساب عدالت سے سزا کیخلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد کل جمعرات کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

احتساب عدالت نے چھ جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بالترتیب دس، سات اور ایک سال قید کی سزا دی تھی۔

درخواست وکیل اے کے ڈوگر کے توسط سے دائرکی گئی۔ درخواست گذار کے مطابق، نیب آرڈیننس اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہوچکا۔

درخواست گذار نے پیٹیشن میں کہا کہ سال 2010 کے بعد سے احتساب عدالتیں غیرقانونی ہیں۔ اس لیے چھ جولائی کا احتساب عدالت کا فیصلہ بھی غیرآئینی ہے۔