سانحہ پشاور، غریب دکاندار بھی نشانہ بن گیا

July 11, 2018

سانحہ پشاور نے جہاں درجنوں گھر اجاڑ دئے ۔ وہیں ایک غریب دکاندار بھی اس کا نشانہ بن گیا ۔ مرحوم کے اہل خانہ انتہائی کرب سے دوچارہیں ۔

منگل (دس جولائی) کی رات ہونے والے سانحہ پشاور نے اے این پی رہنما ہارون بلور سمیت درجنوں گھر اجاڑ دیئے۔

پینتیس سالہ عبداللہ کے اہل خانہ کرب سے دو چار ہیں۔ وہ اے این پی کا دیرینہ کارکن تھا۔

عبداللہ کا ایک بیٹا ذہنی معذور جبکہ دوسرا عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔ مرحوم عبداللہ کے والد بینائی سے محروم ہیں۔