Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Election

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی ہارون بلور پر حملے کی مذمت

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2018 | Last Updated: 2 years ago

آرمی چیف نے پشاور میں ہونے والے اے این پی کے رہنما ہارون بلور پر خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی جلسےکے دوران خودکش بم دھماکے سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور بشیر بلور کے صاحبزادے بیرسٹر ہارون بلور سمیت 14افراد شہیداور65زخمی ہوگئےتھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہارون بلور کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئےشہید کے اہلخانہ سمیت اے این پی سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

انہوں نےکہا کہ پرامن مستحکم پاکستان کے لیے کوشاں ہیں، دشمن قوتوں کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں جنہیں پرامن پاکستان پسند نہیں، ہم رکنے والے نہیں، دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube