پشاورخودکش دھماکاہارون بلورسمیت21قیمتی جانیں لےگیا

July 11, 2018

Artwork: Obair Khan

یکہ توت کے علاقے میں ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 21 ہوگئی ہے۔ دھماکےکے20 زخمی تاحال زیرعلاج ہیں۔ خودکش حملےمیں شہید10افرادکی نمازجنازہ اداکردی گئی ہے۔ 62زخمیوں میں سے42افرادکوطبی امدادکےبعدروانہ کردیاگیا۔ واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 میں کارنر میٹنگ کےدوران خودکش حملے میں اے این پی کے رہنما ہارون رشیدہوگئے تھے۔

گذشتہ رات تقریبا سواگیارہ بجے پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران خود کش دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کےپی کے78سے امیدوار ہارون بلور سمیت 21 افراد جاں بحق اور62 زخمی ہوگئے۔ہارون بلور کے 16 سالہ بیٹے دانیال کوجلسہ گاہ آناتھا تاہم وہ دھماکےکی اطلاع ملتےہی لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ گئے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کو خودکش حملہ قرار دیا ہے۔ فورسز نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لےکرشواہد اکٹھےکرلئےہیں۔

وڈیو: آتش بازی سے استقبال ہوا، دھماکے سے اندھیرا چھاگیا

پشاورکےلیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نےبتایاہےکہ اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود کی سربراہی میں انتظامی افسران کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ترجمان کاکہناتھاکہ تمام زخمیوں کو بہتر ین طبی سہولیات کی فراہم کی جارہی ہیں۔ ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل نےمزیدبتایاکہ اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے یکہ توت دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور تمام زخمیوں کوفوری مفت طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ان کاکہناتھاکہ  زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔

دہشتگردوں کی جیکٹس ختم ہوجائیں گی،ہمارےحوصلےنہیں،بیٹا

ایس ایس پی آپریشنزجاویداقبال نےمیڈیاسےگفتگومیں بتایاکہ جائےوقوعہ سےملنےوالےشواہدکی روشنی میں تفتیش کررہےہیں۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانےمیں درج کرلیاگیاہے۔ ایس ایس پی آپریشنزکاکہناتھاکہ جائےوقوعہ سے30سے40مشتبہ افرادکوحراست میں لیاہے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ امیدواروں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیاگیاہے۔ بلورخاندان کو2سیکیورٹی اہلکاردیئےتھے۔ہارون بلورکی نمازجنازہ آج شام 5بجے اداکی جائےگی۔ نمازجنازہ وتدفین کاسیکیورٹی پلان تیارکرلیاگیاہے۔