Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

نگران حکومت نے ڈیمز فنڈ کے قیام سے متعلق غلط فہمیاں پھیلانے کااعتراف کرلیا

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2018 | Last Updated: 3 years ago

نگران حکومت نے ڈیمز فنڈ کے قیام سے متعلق غلط فہمیاں پھیلانے کااعتراف کرلیا ازالے کاموقع دینے کی استدعا بھی منظور کرلی گئی، سپریم کورٹ نے کٹاس راج کیس میں سیمنٹ فیکٹریوں کو متبادل پانی کیلئےایک ارب روپےسکیورٹی جمع کرانےکاحکم دے دیا، استعمال شدہ پانی کے اربوں روپے بھی وصول کر کے ڈیمزفنڈ میں جمع...

نگران حکومت نے ڈیمز فنڈ کے قیام سے متعلق غلط فہمیاں پھیلانے کااعتراف کرلیا ازالے کاموقع دینے کی استدعا بھی منظور کرلی گئی، سپریم کورٹ نے کٹاس راج کیس میں سیمنٹ فیکٹریوں کو متبادل پانی کیلئےایک ارب روپےسکیورٹی جمع کرانےکاحکم دے دیا، استعمال شدہ پانی کے اربوں روپے بھی وصول کر کے ڈیمزفنڈ میں جمع کرائےجائیں گے۔

دیامربھاشا اورمہمند ڈیمز فنڈسےمتعلق غلط فہمیوں پرازخود نوٹس کی سماعت ہوئی جس میں اٹارنی جنرل نے سرکاری سطح پرغلط فہمیاں پھیلائے جانے کا اعتراف کرلیا ، کہا ڈیمزکے لیے فنڈ حکومت نے نہیں سپریم کورٹ نے قائم کیا لیکن تاثر اس کے برعکس دیا گیا، ازالے کیلئے باقاعدہ مہم پلان پیش کرنے کا موقع دینے کی استدعا بھی کی ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے 11 جولائی کی دوپہر تک مہلت دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا لوگ پوچھ رہے ہیں پیسہ کیسے اور کہاں جمع کروائیں ، عوام اعتماد رکھیں ڈیمز فنڈ کی ضامن سپریم کورٹ ہے، ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہونے دینگے ۔

کٹاس راج مندر ازخود نوٹس کیس میں بھی ڈیمز فنڈ کی ہی گونج رہی ، چیف جسٹس نے کہا اربوں روپے کا پانی سیمنٹ فیکڑیاں پی گئی، متبادل پانی کے نظام کے لئے ایک سیمنٹ فیکٹری کو ساٹھ کروڑ جبکہ دوسری کو چالیس کروڑ روپے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔

چیف جسٹس نے کہا استعمال شدہ پانی کی قیمت بھی وصول کر کے ڈیمز فنڈ میں جمع کرینگے ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube