نشے کی لت میں مبتلا نوجوان لڑکی کے قتل کا ڈراپ سين ، قاتل گرفتار

Muhammad Sajjad Haider
July 10, 2018

پشاور میں آئس نشے کی لت میں مبتلا نوجوان لڑکی کے لرزہ خیز قتل کا ڈراپ سین سامنے آگیا سپنا کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اپنا خون ہی نکلا ۔

پشاورحیات آباد کی سڑکوں پر اٹھارہ سالہ سپنا کو آئس نشے کی لت پڑی، سماء نے معاملہ اٹھایا، تو پولیس نے سپنا کو دارالامان بھجوایا اور پھر والدین کی یقین دہانی پر گھر بھیج دیا جس کے ایک ہفتے بعد اسکی لاش ملی، پولیس نے چند دنوں میں قاتل گرفتار کرلئے ۔

ایس ایس پی آپرشنزجاوید اقبال کے مطابق سپنا کو اسکے چچا ذات نے غیرت کے نام پر قتل کیا اور لاش پشتہ خرہ کے قریب کھیتوں میں پیھنک دی ۔

پولیس نے سپنا کے چچا اور اسکے بیٹے کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔