Sunday, December 5, 2021  | 29 Rabiulakhir, 1443

تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے انوکھا اتحاد

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2018 | Last Updated: 3 years ago

تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی ویسے تو مخالفت عروج پر ہے مگر جیت کيلئے فیصل آباد ميں دونوں پارٹيز کے امیدواروں نے انوکھا اتحاد بنا ليا ہے۔ نظریہ الگ منشوربھی جدا لیکن پھر بھی سیاسی حریفوں کا انوکھا اتحاد، فیصل اباد کے حلقہ این ائے ایک سو دس سے قومی نشست پر پی...

تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی ویسے تو مخالفت عروج پر ہے مگر جیت کيلئے فیصل آباد ميں دونوں پارٹيز کے امیدواروں نے انوکھا اتحاد بنا ليا ہے۔

نظریہ الگ منشوربھی جدا لیکن پھر بھی سیاسی حریفوں کا انوکھا اتحاد، فیصل اباد کے حلقہ این ائے ایک سو دس سے قومی نشست پر پی ٹی آئی کے راجہ ریاض صوبائی اسمبلی کے لئے جبکہ ن لیگی مہرحامدرشید نے امن گرپ بنا لیا۔

لیگی امیدوار حامد رشید کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف کا چیرمین ہے ابھی ایم پی ائے ووٹ کے لیے مانا ہے جلد ایم این اے کہ لیے منا لیں گے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پارٹی سیاست نہیں ہے عمران خان کو اور شہباز شریف کو اسکا نوٹس لینا چاہئے، رانا افضل سے تنگ ہیں اس لیے این ائے پر تحریک انصاف کے راجہ ریاض کو ووٹ دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض نے میئر پر الزام لگا کر دامن بچا لیا کہا کہ میئر رانا افضل میرے خلاف پراپوگنڈا کروارہا ہے۔

تحریک انصاف اور مسلم لیگ کا محاز عروج پر ہے مگر امیدواروں کے اپسی کٹھ جوڑ نے ووٹرز کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

 
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube