پاک فوج کی ملک بھر میں رد الفساد کے تحت کارروائیاں

Samaa Web Desk
July 10, 2018

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور وزیرستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولا بارود اور مواصلاتی آلات برآمد کرلئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران اسلحہ، گولیاں اور بارودی سرنگیں برآمد ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق دوران آپریشن بھاری اور چھوٹی مشین گنز، دستی بم اور مواصلاتی آلات بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

 

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں بھی انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا۔ کامیاب آپریشن کے دوران بارودی مواد، اسلحہ اور راکٹس کے ساتھ مختلف نوعیت کے دیگر ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔