Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کرپشن الزامات،سابق صدرمشرف،اہلیہ اور بیٹا منگل کے روز طلب

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2018 | Last Updated: 2 years ago

کرپشن کے الزامات پر نیب نے سابق صدر پرویز مشرف، ان کی اہلیہ کو منگل 10 جولائی کو طلب کرلیا، بیٹا، بیٹی اور داماد کو بھی نیب کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے بلا تفریق احتساب کا عمل جاری ہے، سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اور سابق خاتون اول صہباء مشرف کو 10 جولائی کو راولپنڈی آفس میں طلب کر لیا گیا۔

کرپشن الزامات کی تحقیقات کیلئے نیب نے سابق صدر کے بیٹے بلال مشرف کو بھی کل حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے، جب کہ سابق پرویز مشرف کی بیٹی عائلہ رضا اور داماد عاصم کو بھی 11 جولائی کا بلاوا بھجوا دیا۔ تمام ملزمان کو مکمل دستاویزات کے ساتھ نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ سی پیک خطے کی ترقی کیلئے گیم چینجز کی حیثیت رکھتا ہے، قومی منصوبوں میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی، چہرہ نہیں بلکہ کیس دیکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بدعنوان عناصر سے 296 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے، جاوید اقبال نے یہ بھی واضح کیا کہ نیب کا نہ پہلے الیکشن سے کوئی تعلق تھا نہ آج ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube