نواز شریف کے خلاف ہر چال بیک فائر ہوگئی، مریم نواز

Samaa Web Desk
July 9, 2018

Ayesha Ather

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں عمران خان کی تربیت میں کمی رہ گئی ہے۔ کس کس کوپکڑیں گے۔ ظلم کے خلاف آواز نہیں دبا سکتے۔ ظلم کرنے والوں کی جان نکلی جارہی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا جب ردعمل سہنے کی ہمت نہیں، تو ظلم کرتے وقت کیوں نہیں سوچتے۔ جان نکلی ہوئی ہے، بہت ڈر لگ رہا ہے ان کو۔

مریم نواز نے مزید کہا ردعمل سہنے کی ہمت نہیں تو ظلم کرتے وقت سوچنا چاہیے۔ فیصلہ دیتے وقت سوچنا چاہیے۔ اس کے نتائج کیا ہوں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا بڑا مشکل ہے ہزاروں لوگوں پر مقدمات بنانا۔ کس کس کو پکڑیں گے۔ ظلم کیخلاف آواز نہیں دبا سکتے۔

انہوں نے مزید کہا مایوسی اور ناامیدی کی حد نظر آرہی ہے۔ کسی کے اعصاب جواب دیتے جارہے ہیں۔ نواز شریف کے خلاف ہر چال بیک فائر ہوگئی۔

نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کل کا واقعہ بتارہا ہے کچھ لوگوں کی تربیت میں کمی رہ گئی۔ اس حوالے سے ورکرز کو پیغامات جا چکے ہیں۔ لیڈرز سے زیادہ چارجڈ ہیں۔

انہوں نے کہا ووٹ کوعزت دو کی تحریک منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔