Sunday, March 7, 2021  | 22 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

کرپشن الزامات، پرویز مشرف، اہلیہ، بیٹا اور بیٹی نیب میں طلب

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2018 | Last Updated: 3 years ago

کرپشن کے الزامات پر نیب نے سابق صدر پرويز مشرف، ان کی اہلیہ کو 10 جولائی کو طلب کرلیا، بیٹا، بیٹی اور داماد کو بھی نیب کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔

قومی احتساب بيورو کی جانب سے بلا تفريق احتساب کا عمل جاری ہے، سابق صدر  جنرل (ر) پرویز مشرف اور سابق خاتون اول صہباء مشرف کو 10 جولائی کو راولپنڈی آفس ميں طلب کر ليا گيا۔

کرپشن الزامات کی تحقیقات کیلئے نیب نے سابق صدر  کے بیٹے بلال مشرف کو بھی کل حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ پرویز مشرف کی بیٹی عائلہ رضا اور داماد عاصم کو بھی 11 جولائی کا بلاوا بھجوا ديا۔

تمام ملزمان کو مکمل دستاویزات کے ساتھ نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کا حکم ديا گيا ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ سی پیک خطے کی ترقی کیلئے گیم چینجز کی حیثیت رکھتا ہے، قومی منصوبوں ميں کرپشن برداشت نہيں کی جائے گی، چہرہ نہیں بلکہ کیس دیکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بدعنوان عناصر سے 296 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے، جاوید اقبال نے يہ بھی واضح کيا کہ نیب کا نہ پہلے الیکشن سے کوئی تعلق تھا نہ آج  ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube