اے این پی کی پہلی خاتون امیدوار میدان میں آگئیں

Rashid Hameed
July 9, 2018

ملتان کے حلقہ این اے ایک سو پچپن میں اے این پی کی پہلی خاتون امیدوار تحریک انصاف اور ن لیگ سے مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں اترآئی، موٹرسائیکل پرانتخابی مہم شروع کر دی ۔

پنجاب سے اے این پی کی پہلی خاتون امیدوارمیدان میں آگئی، نوشین جتوئی نے موٹر سائیکل پر انتخابی مہم شروع کر دی، نوشین کا کہنا ہے کہ ہے یہاں پر گندگی بہت زیادہ ہے انشا اللہ کامیاب ہو کر گندگی نالیوں کا مسلئہ حل کروں گی۔

انتخابی نشان لالٹین لئے حلقہ این اے ایک سو پچپن سے خاتون امیدوار گلی گلی گھومتی،عوام کے مسائل سن رہی ہیں اور ووٹرز کا اعتماد بھی حاصل کررہی ہیں، عوام کا کہنا ہے پہلی دفع اے این پی آئی ہے تو انکو ووٹ دیں گے کامیاب کریں گے۔

نوشین جتوئی نےمظلوم لوگوں کے کیس مفت لڑنے کا بھی اعلان کیا ہے، انصاف کی شمع لئے وکیل امیدوار نے عوامی مسائل حل کرنے کا عہد کیا ہے۔