ہیروئن کے عادی افراد کے علاج کیلئے قائم اسپتال سے 38 نشئی فرار

Noorul Huda
July 9, 2018

پشاورکے علاقہ افغان کالونی میں ہیروئن کے عادی افراد کے علاج کیلئے قائم اسپتال سے 38 نشئی موقع پاکر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جس میں ایک نشئی سیکورٹی گارڈ کا نائن ایم ایم پستول بھی ساتھ لے گیا جبکہ اسپتال کا سیکورٹی گارڈ بھی نشے کا عادی بن گیا۔

تھانہ فقیر آباد کی حدود افغان کالونی میں واقع ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام قائم اسپتال میں پچاس سے زائد نشئی زیر علاج تھے۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دوران تفتیش انہیں معلوم ہوا کہ کھانا کھانے کے دوران نشئی موقع پا کر فرار ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہناہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ نشئی مریض ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے فرار ہو ئے ہیں یا انہیں فرار ہونے میں کسی نے مدد کی ہے پولیس حکام نے مزید بتایا کہ انہوں نے فرار ہونے والے نشئیوں کی تلاش شروع کردی ہیں جسکے لئے انہیں نے ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں۔