Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

دنیا کا سب سے بڑا مسافربردار طیارہ اسلام آباد میں لینڈ کرگیا

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2018 | Last Updated: 3 years ago

دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ اے 380 نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ طیارہ متحدہ عرب امارات سے اسلام آباد پہنچا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دنیا کے  سب سے بڑے طیارے نے پاکستان کے ہوائی اڈے پر بحفاظت لینڈنگ کرلی۔ طیارہ650 مسافروں کے ہمراہ پاکستان پہنچا۔   ڈبل ڈیکر...

دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ اے 380 نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ طیارہ متحدہ عرب امارات سے اسلام آباد پہنچا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دنیا کے  سب سے بڑے طیارے نے پاکستان کے ہوائی اڈے پر بحفاظت لینڈنگ کرلی۔ طیارہ650 مسافروں کے ہمراہ پاکستان پہنچا۔

 

ڈبل ڈیکر طیارہ 2 گھنٹے قیام کے بعد دبئی واپس روانہ ہوجائے گا۔ مسافروں کو اتارنے کے لیے دو بورڈنگ برجز لگائے جائیں گے۔ چار انجنوں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا طیارہ ساڑھے 9 سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں 8 سو سے زائد مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔

 

اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جب کہ تمام اسٹاف کو اس روز حاضری بھی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے 42 ہوائی اڈوں میں اس طرح کے بڑے طیارے کے لینڈ کرنے کی سہولت میسر نہیں تھی۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ اے-380 طیارے کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترنا ملکی تاریخ میں ایک بڑا سنگ میل ہے کیونکہ ہم ترقی یافتہ ممالک کے ہوائی اڈوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

 

اس طیارے میں مسافروں کو جدید ترین سفری سہولیات میسر ہیں، جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ اے-380 کی لینڈنگ پر ضرور ہوگی مگر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر دیگر پروازوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہوگی اور مسافروں سے بھی معاملات میں بھی کوئی خلل نہیں ہوگا۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں اتنے انتظامات ضرور موجود ہیں جو بیک وقت اے-380 سمیت دیگر طیاروں کے مسافروں کو سہولیات بہم پہنچا سکیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube