Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

دنیاکاسب سےبڑامسافربردارطیارہ پہلی بار پاکستانی فضاؤں میں

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2018 | Last Updated: 3 years ago

دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردارطیارہ پہلی بار 8 جولائی کو پاکستانی فضاؤں میں داخل ہوگا۔ ایئر بس اے تھری ایٹ زیرو کی لینڈنگ کے انتظامات نیو اسلام اباد ایئرپورٹ پر مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پاکستان میں شعبہ ہوا بازی کا تاریخی لمحہ اس وقت مکمل ہوگا جب متحدہ عرب امارات سے اڑان بھرنے والا دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ پاکستان کے نئے تعمیر شدہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرے گا۔

 

 

طیارہ اے تھری ایٹ زیروآج دن بارہ بج کر دس منٹ پر پہلی بار پاکستان میں لینڈ کرے گا۔ آٹھ سو سے زیادہ مسافروں کی گنجائش والے ڈبل ڈیکر طیارے کے ذریعے ساڑھے چھ سو مسافر متحدہ عرب امارات سے نیو اسلام اباد ایئرپورٹ پہنچیں گے۔

دو گھنٹے قیام کے بعد طیارہ واپس متحدہ عرب امارات روانہ ہوجائے گا۔ مسافروں کو اتارنے کے لیے دو بورڈنگ برجز لگائے جائیں گے۔ چار انجن والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ نو سو پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube