پشاور میں منشیات کی عادی لڑکی کا پراسرار قتل

Samaa Web Desk
July 7, 2018

پشاور میں نشے کی عادی لڑکی کو پر اسرار طور پر قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل میں قریبی رشتہ دار ملوث ہوسکتے ہیں۔

پشاور سے سما کے نمائندہ سجاد حیدر کے مطابق 18 سالہ زیبا کی 5 ماہ قبل آئس پیتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر پولیس نے انہیں دارالامان منتقل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق چند دن قبل کفالت کی یقین دہانی پر لڑکی کو والد کے حوالے کیا گیا تھا تاہم گزشتہ شب زیبا کی لاش کھیتوں سے ملی۔ جسے گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ قتل میں قریبی عزیز ملوث ہوسکتے ہیں۔