عدالت سے ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنادی

July 5, 2018

ایگزیکٹ کے خلاف ڈگری کیس میں عدالت سے ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب احمد شیخ سمیت 23 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

فیصلہ میں ملزمان پر دفعہ 419 کے تحت ملزمان کو تین سال قید ایک لاکھ جرمانہ، دفعہ 420 کے تحت تین سال قید دو لاکھ جرمانہ، دفعہ 468 کے تحت 7 سال قید پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 471 کے تحت سات سال اور قید پانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے، تمام سزاؤں کا اطلاق اکھٹا ہوگا۔

عدالت نے ملزمان کو منی لانڈرنگ اور الیکٹرانک کرائم کے الزامات سے بری کردیا جبکہ شعیب شیخ کی اہلیہ عائشہ شعیب سمیت تین ملزمان کو تمام کیس سے بری کردیا ۔