Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

نیب بلوچستان حرکت میں آگئی

SAMAA | - Posted: Jul 5, 2018 | Last Updated: 3 years ago
Posted: Jul 5, 2018 | Last Updated: 3 years ago

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق ڈی جی کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف ریفرنس جبکہ سابق ایم ڈٰی واسا کے خلاف ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دیدی

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں سابق ڈی جی کیو ڈی اے نور احمد پرکانی کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دی گئی، ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے زرغون اور کیرانی ہائوسنگ اسکیم میں پلاٹ من پسند افراد کو الاٹ کیا جس سے قومی خزانے کو تین کروڑ 27 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا، اجلاس میں سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا اور دیگر ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس بھی دائر کرنے کی منظوری دی گئی، ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور قومی خزانے کو تیس کروڑ 54 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube