Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

فیصل آباد میں 7 سالہ بچی قتل، پوسٹ مارٹم میں زیادتی کی تصدیق

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2018 | Last Updated: 3 years ago

فیصل آباد میں 7 سالہ بچی قتل کردی گئی، پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی، لوگ  انصاف لینے سڑکوں پر نکل آئے۔

فیصل آباد میں درندوں نے معصوم بچی کو بھی نہ بخشا، 7 سالہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوگئی۔

بچی پر ظلم کیخلاف اہل خانہ کے ساتھ ساتھ شہریوں میں بھی غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی، انصاف لینے سڑکوں پر نکل آئے۔

بچی کے قتل اور زیادتی کیخلاف اہل علاقہ نے مدنی چوک پر احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، دکانیں بھی بند کروادی گئیں۔

اہل خانہ کے مطابق گزشتہ روز بچی گھر سے بازار کیلئے نکلی کہ اسے اغواء کرلیا گیا، ملزمان بعد میں لاش نالے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا، ایس ایچ او تھانہ ثمن آباد کا کہنا ہے کہ امید ہے جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube