Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

گن اینڈ کنٹری کلب میں غیرقانونی تعمیرات گرادی جائیں، عدالت

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Jul 3, 2018 | Last Updated: 2 years ago

سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کا حکم دیدیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی  اے، وزارت کیڈ سمیت گن کلب کے سابق ایڈ منسٹریٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے گن کلب  کی چھت پرلوگ شراب کی کپیاں پی رہے ہوتے ہیں۔ مشرف نے...

سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کا حکم دیدیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی  اے، وزارت کیڈ سمیت گن کلب کے سابق ایڈ منسٹریٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے گن کلب  کی چھت پرلوگ شراب کی کپیاں پی رہے ہوتے ہیں۔ مشرف نے شب خون مارا تھا ۔ واپس آکر کارناموں کی وضاحت دیں۔

گن اینڈ کنٹری کلب میں شادی ہال کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کی اجازت کس نے دی۔ جس پر کلب کے وکیل نے بتایا کہ اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر پرویز مشرف نے۔

جواب پر چیف جسٹس سخت برہم ہوئے اور ریمارکس دیئے کہ مشرف کو تو کھوکھا الاٹ کرنے کی بھی اجازت نہ تھی۔ وہ شب خون مارنے والا اور ڈکٹیٹر تھا۔ وطن واپس آکر ایسے کارناموں کا حساب کیوں نہیں دیتا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کلب میں بیٹھ کر لوگ شراب کی کپیاں پی رہے ہوتے ہیں ۔ ساتھ ہی پوچھا کیا یہاں شراب سپلائی کی جاتی ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے شراب نوشی کی تصدیق کی ۔ جس کے بعد عدالت نے شادی ہال منہدم کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی کہا کیوں نہ زمین پولی کلینک ہسپتال کو دے دی جائے۔

عدالت نے دانیال عزیز اور فیصل سخی بٹ سمیت گن کلب کے چار سابق ایڈمنسٹریٹرز، چیرمین سی ڈی اے اور وزارت کیڈ کے حکام کو  طلب کرلیا۔

کیس کی سماعت نو جولائی تک ملتوی  کردی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube