ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ

July 3, 2018

 دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ6افراد زخمی ہوئے،لیویز زرائع

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ٹوبہ نوحکانی کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ،دھماکہ علاقے میں سروے کا کام کرنے والے کمپنی کے مزدا گاڑی کا ٹائر بارودی سرنگ پر چڑھ جانے سے ہوا،لیویززرائع کے مطابق دھماکے سے گاڑی میں سوار3افراد جاں بحق جبکہ6افراد زخمی ہوئے۔