Sunday, October 25, 2020  | 7 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

لاہور میں طوفانی بارش، کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2018 | Last Updated: 2 years ago

لاہور ميں تيز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے شہر ميں تباہي مچا دي۔ کرنٹ لگنے اور چھتيں گرنے کے واقعات ميں تين افراد جاں بحق اور تين افراد زخمي ہوگئے۔ ابر رحمت کے برستے ہي شہرميں گرمي کا زور تو ٹوٹ گيا مگر يہي رحمت شہريوں کيلئے زحمت بن گئی۔ ريواز گارڈن ميں...

لاہور ميں تيز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے شہر ميں تباہي مچا دي۔ کرنٹ لگنے اور چھتيں گرنے کے واقعات ميں تين افراد جاں بحق اور تين افراد زخمي ہوگئے۔


ابر رحمت کے برستے ہي شہرميں گرمي کا زور تو ٹوٹ گيا مگر يہي رحمت شہريوں کيلئے زحمت بن گئی۔ ريواز گارڈن ميں بجلي کي تار زمين پر گرنے سے دو کانسٹيبل جاں بحق ہوگئے۔ قرطبہ چوک ميں کرنٹ لگنے سے اکبر نامي ايک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ جوہر ٹاون کے علاقے ميں مکان کي چھت گرنے سے ماں اور دو بچے زخمي ہوگئے۔

طوفانی بارش سے شہر کے مختلف علاقوں ميں دو سو فيڈرز ٹرپ کرگئے۔ اچھرہ، شادمان، مسلم ٹاون، ہربنس پورہ سميت متعدد علاقے تاريکي ميں ڈوب گئے۔

موسلا دھار بارش کے بعد شہر کي سڑکيں اور گلياں ندي نالوں کا منظر پيش کرنے لگیں۔ واسا نے ايمر جنسي نافذ کرتے ہوئے نشيبي علاقوں سے پاني کو فوري طور پر نکالنے کی ہدایت جاری کردی۔

محکمہ موسميات کے مطابق بارشوں کا يہ سلسلہ آئندہ مزيد چوبيس گھنٹوں تک جاري رہنے کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube