احتجاج کیوں کیا؟ امیدوار کے گارڈز کی مظاہرین پر فائرنگ

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago

 

خيبرايجنسي کے تحصيل جمرود ميں سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کے گارڈز نے اپنے ہی حلقہ کے مظاہرین پر فائرنگ کردی۔

جمرود کے علاقہ ملاگوری میں پانی کو ترسے اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے اور تحریک انصاف کے امیدوار عبدالمالک قادری کی گاڑی روک کر اس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

کچھ دیر بعد سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی بھی وہاں سے گزرنے لگے تو عوام نے ان کی گاڑی بھی روک لی اور احتجاج کیا۔ جس پر شاہ جی گل آفریدی کے گارڈز نے ہوائی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی اور کچھ ہی دیر میں مظاہرین منتشر ہوگئے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ پانچ سالوں سے پاني کي شديد قلت ہے اور يہ سياسي ليڈرغائب رہے اور 5 سال بعد اب ووٹ مانگنے آرہے ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube