Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > Election

سیاستدانوں کا عوامی احتساب، ووٹرز کے سوالات کا سلسلہ جاری

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 29, 2018 | Last Updated: 2 years ago

  ملک بھر ميں سياستدانوں کا عوامی احتساب جاری ہے، ووٹرز نے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی پر سوالوں کی برسات کردی، پيپلزپارٹی کے نويد قمر کا بھی گھيراؤ، سوالوں سے تنگ سابق وزیر نے موبائل فون بند کراديئے۔ کراچی ميں پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کو عوام نے گھير ليا۔ پيپلزپارٹی...

 

ملک بھر ميں سياستدانوں کا عوامی احتساب جاری ہے، ووٹرز نے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی پر سوالوں کی برسات کردی، پيپلزپارٹی کے نويد قمر کا بھی گھيراؤ، سوالوں سے تنگ سابق وزیر نے موبائل فون بند کراديئے۔ کراچی ميں پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کو عوام نے گھير ليا۔

پيپلزپارٹی رہنماء نويد قمر کو ٹنڈو محمد خان ميں ووٹرز نے گھیر لیا، کارکردگی پر سوالات کئے تو سابق وزیر غصے میں آگئے، حساب تو نہ دیا تاہم موبائل ريکارڈنگ رکوادی۔

کراچی ميں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن سندھ اسمبلی خرم شير زمان کا بھی عوامی احتساب ہوگیا۔

گزشتہ رات ڈہرکی ميں پيپلزپارٹی کے اميدوار جام مہتاب ڈہر ووٹ مانگنے آئے تو شہریوں نے انصاف مانگ ليا، سابق صوبائی وزير غريب ووٹر کا مسئلہ حل کرنے کے بجائے کنی کترا کر نکل گئے۔

ڈيرہ بگٹی ميں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی پر بھی علاقہ مکینوں نے سوالوں کی بوچھاڑ کردی، يہاں بھی ووٹر کو جواب دينے کے بجائے موبائل ريکارڈنگ رکوادی گئی۔

پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ عوام اپنے حلقوں سے گزشتہ انتخابات میں منتخب اور آئندہ انتخابات کیلئے نامزد امیدواروں سے ان کی کارکردگی پر سوالات کررہے ہیں، میڈیا اور سوشل میڈیا نے عوام کو ان کے حقوق سے آشنا اور شعور میں اضافہ کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube