ہوم   > Election

انتخابی ٹکٹ منسوخ، پی ٹی آئی رہنماء کو دل کا دورہ پڑ گیا

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 29, 2018 | Last Updated: 2 years ago

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 35 سے پی ٹی آئی کا دیا گیا ٹکٹ منسوخ ہونے پر امیدوار میاں عابد جاوید کو صدمہ سے دل کا دورہ پڑ گیا، اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹکٹ کی منسوخی دل پر اثر کرگئی، سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 35 سے پی ٹی آئی نے میاں عابد جاوید کو...

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 35 سے پی ٹی آئی کا دیا گیا ٹکٹ منسوخ ہونے پر امیدوار میاں عابد جاوید کو صدمہ سے دل کا دورہ پڑ گیا، اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ٹکٹ کی منسوخی دل پر اثر کرگئی، سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 35 سے پی ٹی آئی نے میاں عابد جاوید کو ٹکٹ دے کر واپس لے لیا، مرزا دلاور بیگ کو ٹکٹ ملنے کی خبر میاں عابد کے دل پر بہت بھاری گزری، دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال جا پہنچے۔

سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عابد جاوید کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ منسوخ ہونے پر دکھ ہوا، پارٹی سروے کے مطابق میری مقبولیت 97 فیصد تھی، میں آزاد حیثیت میں الیکشن نہیں لڑوں گا، پارٹی کے فیصلہ کا اخترام کرتا ہوں۔

ڈاکٹرز کے مطابق میاں عابد کی حالت تسلی بخش ہے، دوست ہمدرد عیادت کیلئے بھی آرہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube