سرفراز بگٹی بھی بن گئے عوامی احتساب کا نشانہ

June 29, 2018

بگٹی کالونی میں سابق وزیرداخلہ سرفراز بگٹی جب محلے میں ووٹ مانگنے گئے اور کارنر میٹنگ میں اہل محلہ نے سوالات کی بوچھاڑ کردی

سندھ اور پنجاب کے بعد اب تبد یلی بلوچستان میں داخل ہوگئ ،بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے بگٹی کالونی میں کارنر میٹنگ میں عوام نے وزیر داخلی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی، ان سے سوال کیا گیاکہ آپ 5 سالوں میں ہمارے علاقے کو ایک لیڈی ڈاکڑ تک نہ دے سکے،ہماری عورتیں مرتی رہیں مگر آپ سے ایک لیڈی ڈاکٹر تک نہ ہوسکا،آپ نے ہم عوام کو سوائے مایوسی کے اور کیا دیا؟ اورتوکچھ نہیں کیا آپ نے جس کے بعد سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے گن مینوں نے زبردستی موبائل فون بند کرادئے۔