Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

منظور وٹو خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شامل

SAMAA | - Posted: Jun 28, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 28, 2018 | Last Updated: 2 years ago

تحريک انصاف نے پيپلز پارٹی کی اہم وکٹ گرادی، پی پی پنجاب کے سابق صدر منظور وٹو خاندان سميت تحريک انصاف ميں شامل ہوگئے۔

سابق وفاقی وزیر منظور وٹو خاندان سمیت تحریک انصاف کا حصہ بن گئے، پی ٹی آئی نے بیٹے اور بیٹی کو صوبائی اسمبلی سے ٹکٹ دے دیا۔

پنجاب کے حلقہ پی پی 185 سے منظور وٹو کی بيٹی روبينہ شاہين وٹو اور پی پی 186 سے بيٹے خرم جہانگير بلے کے نشان پر انتخاب لڑيں گے جبکہ منظور وٹو اين اے 144 پر آزاد حيثيت سے ميدان ميں اتريں گے۔

ذرائع کے مطابق تحريک انصاف اين اے 144 پر کوئی اميدوار لانے کے بجائے منظور وٹو کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔

دوسری جانب لیہ میں پی ٹی آئی کو دھچکا لگ گیا، ضلعی صدر سمیت 4 بڑے رہنماؤں نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube