Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

شاہد خاقان عباسی کو مشتعل افراد نے گھیر لیا، شدید نعرے بازی

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2018 | Last Updated: 4 years ago


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لینے کے دینے پڑگئے۔ کہوٹہ پہنچنے پر مظاہرین نے شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔

مشتعل افراد نے ووٹر کو عزت دو اور گو عباسی گو عباسی گو کے نعرے لگائے۔

پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان نے کافی دیر تک راستہ روکے رکا۔ پولیس کی مداخلت پر شاہد خاقان عباسی کو راستہ ملا۔

سابق وزیراعظم اپنے حلقے میں انتخابی مہم چلانے آئے تھے۔ اس موقع پر، ن لیگ کے کارکنوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر انکا استقبال کیا۔

مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے پچھلے پانچ سال میں حلقے کو نظرانداز کیے رکھا۔

موجودہ حلقہ بندیوں کے تحت، چوہدری نثار علی خان کے حلقے کا کچھ حصہ انکے حلقے میں شامل ہوگیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube