Thursday, November 26, 2020  | 9 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کروڑوں روپے کے مالک خواجہ آصف ساتھی ایم پی اے کے مقروض نکلے

SAMAA | - Posted: Jun 23, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 23, 2018 | Last Updated: 2 years ago

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور انکی اہلیہ سابق ایم پی اے کے مقروض نکلے، اثاثوں کی تفصيلات سامنے آگئیں، 90 تولہ سونے کی مالیت 9 لاکھ، ساڑھے 3 کروڑ روپے کی نقدی، زرعی پلاٹس اور مکانات کے مالک ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر خواجہ محمد آصف نے کاغذات نامزدگی کے...

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور انکی اہلیہ سابق ایم پی اے کے مقروض نکلے، اثاثوں کی تفصيلات سامنے آگئیں، 90 تولہ سونے کی مالیت 9 لاکھ، ساڑھے 3 کروڑ روپے کی نقدی، زرعی پلاٹس اور مکانات کے مالک ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر خواجہ محمد آصف نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں، جس کے مطابق وہ اور ان کی اہلیہ مسرت خواجہ سابق ایم پی اے ارشد وڑائچ کے ساڑھے 4 کروڑ روپے کے مقروض ہیں۔

مسرت خواجہ نے 10 مقامات پر تقریباً ایک ہزار مرلہ کے زرعی پلاٹس خرید رکھے ہیں، بیگم صاحبہ کے 90 تولے سونا کی مالیت بھی صرف 9 لاکھ روپے نکلی۔

خواجہ آصف کے زیر استعمال فرنیچر اور دیگر اشیاء کی قیمت ساڑھے 16 لاکھ روپے ہے، ان کے مختلف بینکوں میں ساڑھے 3 کروڑ روپے موجود ہیں، ذاتی ضرورت کیلئے 52 لاکھ روپے بھی رکھے ہیں۔

کاغذات کے مطابق خواجہ آصف کے پاس ایک مہران اور ایک ہائی برڈ گاڑی ہے جبکہ سیالکوٹ اور لاہور کے ڈی ایچ اے میں گھر بھی ان کی ملکیت ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube