پی ٹی آئی کے بعد ن لیگ والے بھی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض

June 19, 2018

رپورٹ : امتیاز بیگ

جہلم میں ن لیگ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکن دوسرے روزبھی سراپا احتجاج ہیں۔

بلدیاتی انتخابات سے شروع ہونے والے اختلافات عام انتخابات تک پہنچ گئے، جہلم میں ن لیگی متوالے ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض لیگی جنرل سیکریٹری سمیت مقامی قیادت احتجاج پراترآئی ہے

جنرل سیکریٹری ضلع جہلم حافظ اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ مرکزی قیادت ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کرے کیونکہ اصل مسلم لیگ ایک طرف اور مفاد پرست ٹولہ دوسری طرف ہے۔

کارکنان کا شکوہ ہے دوسری پارٹیز سے آئے جن لوٹوں کو ٹکٹ جاری کئے گئے انہوں نے خدمت کے نام پر دس سال ضائع کردیے۔

سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن چوہدری سعید اقبال نے کہا کہ جن افراد کو ٹکٹ دیے گئے ہیں انہوں نے ہر دور میں اقتدار کے مزے لوٹے ہیں کبھی ق لیگ، وٹو لیگ ،پی پی اور مشرف لیگ میں رہ چکے ہیں۔

ٹکٹ ہولڈرز کہتے ہیں جیت کرثابت کریں گے کہ مرکزی لیگی قیادت کا فیصلہ بہترین ہے۔