Sunday, December 5, 2021  | 29 Rabiulakhir, 1443

شادی سے انکار پر بس ہوسٹس قتل، ملزم گرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 14, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 14, 2018 | Last Updated: 3 years ago

فیصل آباد میں شادی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی سے جینے کا حق چھین لیا، بس ہوسٹس کے قتل کی سی سی ٹی وی ويڈيو منظر عام پر آگئی۔

شادی سے انکار پر نوجوان نے بس ہوسٹس کو قتل کردیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، سی سی ٹی وی کيمرے نے تمام مناظر ریکارڈ کرلئے۔

فیصل آباد میں مہوش کے انکار کے باوجود عمر دراز اس کے پيچھے پڑا تھا، 9 جون کو بس ہوسٹس ملتان سے واپس فیصل آباد مین ٹرمینل پہنچی تو حملہ آور نوجوان نے ہاتھ پکڑ لیا۔

مہوش نے ہاتھ چھڑانے کی کوشش کی تو عمر دراز نے فائرنگ کردی، جس سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube