مریم نواز کا پرویز مشرف اور شیخ رشید کے عدالتی فیصلوں پر تبصرہ

June 13, 2018

مریم نواز کہتی ہیں کہ عوام کے منتخب وزیراعظم کو باہر پھینک دیا جاتا ہے مگر آئین توڑنے والا آمر اہل ہے، اور اسے گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جارہی ہے، سارا پاکستان جانتا تھا کہ شیخ رشید کے کیس کا فیصلہ کیا ہوگا، اس لئے سننا بھی گوارا نہیں کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے سابق صدر پرویز مشرف اور شیخ رشید کی اہلیت سے متعلق عدالتی فیصلوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم کو ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا جاتا ہے مگر آئین توڑنے والا اہل ہے۔

 

مزید جانیے : چیف جسٹس ثاقب نثارکی پرویزمشرف کوعدالت میں پیش ہونےکی آخری مہلت

وہ کہتی ہیں کہ پرویز مشرف کو گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی گئی، یہ سب کچھ ایک اسکرپٹ کا حصہ ہے، اسکرپٹ میں یہ نہیں تھا کہ نواز شریف ڈٹ جائے گا۔

تفصیلات دیکھیں : شیخ رشید نااہلی سے بچ گئے،عدالت نے فیصلہ سنادیا

مریم نواز سے شیخ رشید کی اہلیت کے فیصلے پر سوال کیا گیا تو وہ بولیں کہ آج کے فیصلے کو سننا بھی گوارا نہیں کیا، پورے پاکستان کو علم تھا فیصلہ کیا آئے گا، اوپر سے آئے ہوئے فیصلوں پر ٹکٹ نہیں مل رہا، پارلیمانی بورڈ میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہے۔