زلفی بخاری کے معاملے پر وزارت داخلہ نے رپورٹ تیار کرلی

June 13, 2018

Source: Twitter

زلفی بخاری کا سعودی عرب جانے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے نگراں وزیراعظم کو پیش کرنے کیلئے رپورٹ تیار کرلی۔ دوسری جانب زلفی بخاری عمران خان کے ہمراہ آج بدھ کو وطن واپس آرہے ہیں ۔ کہتے ہیں بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں۔

عمران خان کے دوست زلفی بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے جو نگران وزیراعظم کو پیش کی جائے گی ۔

رپورٹ کے مطابق، سید ذوالفقار عرف زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں تھا۔ نیب کی درخواست پر اُن کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عام طور پر بلیک لسٹ کیس میں کسی کو ملک سے باہر جانے نہیں دیا جاتا۔ تاہم اجازت دینے کے حوالے سے صوابدیدی اختیارات موجود ہیں۔

دوسری طرف زلفی بخاری ، عمران خان کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں ۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو میں بیان ریکارڈ نہ کرنے پر نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا۔ چیئرمین نیب کو تحریری طور پر تمام صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں۔